اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلعی انتظامیہ سبزیات کی فروخت کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق یقینی بنانے کے لیے متحرک ۔
مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے ترنول میں سبزیات اور پھلوں کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق یقینی بنانے کے لیے مختلف مارکیٹوں میں سبزیات اور پھلوں کے کے معیار کو چیک کیا ،دوران چیک پرتال پیاز کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق نہ کرنے پر دوکانداروں کو مبلغ 15 ہزار جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ ایک دوکاندار کو گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا۔
مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔