لاہور(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونل قائم کر دیا۔
الیکشن ٹربیونل پنجاب سے خواتین کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق قائم کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید الیکشن ٹربیونل مقرر کردیے گئے۔
ٹربیونل میں ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کیخلاف درخواستیں دائر ہوں گی۔