اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو 15 فروری کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی کی حیثیت سے امیدوار کا حق ہے کہ اپنا پولنگ اسٹیشن وزٹ کرے، ہمارے سپورٹر اور ووٹرز پولنگ اسٹیشن کے باہر کھڑے تھے، میں نے دیکھا پولنگ اسٹیشن کی گیلری بند کی گئی ہے، ایک شخص لوگوں کو آواز دے کر اندر بلا رہا تھا، ہمیں نہیں پتہ تھا یہ صاحب کون ہیں، وہ سول کپڑوں میں تھا، پولیس والوں کو کہا کہ آپ کیا کر رہے ہیں، کیا قانون ان کو حق دیتا ہے کہ یہ سہولت سازی کریں۔
ممبر کمیشن پنجاب نے سوال کیا آپ کو قانون حق دیتا ہے کہ آپ تھپڑ ماریں؟ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نہیں قانون حق نہیں دیتا میں نے اس پر معذرت کی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نہیں قانون حق نہیں دیتا میں نے اس پر معذرت کی ہے۔
الیکشن کمیشن میں پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غیر قانونی کام کرنے والوں کا علاج قانون نہیں کرے گا تو عوام نے ہی کرنا ہے۔