تازہ ترینفن و فنکار

معروف قوال مرحوم امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا

کراچی (آئی پی ایس) معروف قوال مرحوم امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ پکڑا گیا، ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا اور ساتھیوں کو دوبارہ فعال کررہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی کے خطرناک ملزم قاسم رشید کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم حال ہی میں جیل سے رہا ہوا اور ساتھیوں کو دوبارہ فعال کررہاتھا، گرفتار ملزم قاسم کی جیل سے ہدایت پر عاصم کیپری اور اسحاق بوبی نے امجد صابری کو قتل کیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم قاسم رشید دوران قیدجیل سے اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا، ملزم قاسم رشید عرف بلال سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ملزم قاسم رشید کا سکیورٹی اہلکاروں ،پولیس افسران کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف سامنے آیا۔
واضح رہے کہ سال 2016 میں رمضان میں لیاقت پل کے نزدیک معروف قوال امجد صابری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اس وقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ ایک نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔
جس کے بعد اسحاق بوبی،عاصم کیپری کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کیخلاف امجدصابری مقدمات زیرِ سماعت ہیں، بعد ازاں حکومتِ سندھ نے امجد صابری کیس کے مرکزی ملزمان کے مقدمات فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے منظوری دیدی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker