بین الاقوامی

یوم مئی کی تعطیلات میں چینی باکس آفس اب تک 286 ملین یوآن سے تجاوز کر گیا

بیجنگ :سال 2026 کی یوم مئی کی تعطیلات کے دوران کئی نئی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ٹکٹنگ پلیٹ فارم کے ڈیٹا کے مطابق، 2 مئی تک، ان تعطیلات میں کل باکس آفس آمدنی نے 286 ملین یوآن سے تجاوز کر لیا ہے ۔

یوم مئی کی تعطیلات کے دوران چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی نیوزنے ” فالونگ موویز ٹو ٹریول” ملٹی میڈیا مہم کا آغاز کیا، جس میں فلموں کی مقبولیت کے ساتھ ثقافتی اور سیاحتی جوش و خروش کو بڑھاتے ہوئے فلمی تھیم والے سفر کے لیے نئے تجربات کا آغاز کیا گیا ۔ بیجنگ، شنگھائی، تھئین جن ، چھونگ چھنگ، ووہان، چوہائی، شینزن اور شی آن سمیت چین کے کئی شہروں میں عمارتوں اور آؤٹ ڈور اسکرینوں کو مہم کے تھیم پوسٹرز سے روشن کیا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی نیوز نے چین کے بہت سے حصوں میں ثقافتی اور سیاحتی محکموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے صوبہ حے لونگ جیانگ میں دریائے سونگھوا جیسے علامتی مقامات پر کھلی فضا میں اوپن ائر اسکریننگ ایریاز اور لائیو پرفارمنسز کا انتظام کیا اور ان انتظامات میں ڈرون شوز، لائٹ شوز، اور سیلنگ شوز جیسی سرگرمیاں بھی شامل کیں ، جس سے زمین، سمندر اور فضا ء میں جامع کوریج حاصل کی گئی، اور سفر کی ہر تفصیل میں فلموں کے عناصر کو ضم کیا گیا۔

مہم کے دوران، سی سی ٹی وی نیوز نے کئی ایئر لائنز اور چائنا ریلوے گروپ کے ساتھ مل کر تھیمڈ فلائٹس اور ٹرینیں تیار کیں اور پورے سفر میں فلم کے ماحول کو شامل کیا گیا، تاکہ مسافر بادلوں کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اور پہاڑوں اور دریاؤں سے گزرتے ہوئے اس مہم سے لطف اندوز ہو سکیں ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker