کھیل

شاداب خان کا بھارتی چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو کرارا جواب

اسلام آباد(آئی پی ایس)بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کرارا جواب دیدیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی سلیکشن کمیٹی چیئرمین اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایشیاکپ کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تو اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کوئی پلان ہے؟۔

جس پر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’’ویرات کوہلی انہیں دیکھ لیں گے‘‘۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ روز قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوئی کچھ بھی بول دے ان کے بولنے سے کچھ نہیں ہوتا، اہمیت اس بات کی ہے کہ جب میچ ہوگا حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker