بیجنگ (آئی پی ایس) چین کی خلائی ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسپیس بریڈنگ (خلاء میں پودوں کی اقسام کی افزائش) کیلئے 40 بیجوں سمیت 100 سے زائد قسم کے پودوں سے متعلقہ مواد ٹیانگونگ سپیس سٹیشن میں بھیجا جا چکا ہے۔
چائنا مینڈ سپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق مئی کے آخر میں 53 اداروں کی جانب سے ٹیانگونگ سپیس سٹیشن پر 136 اقسام کے پودوں کے تجرباتی نمونے بھیجے گئے ہیں۔
ان نمونوں میں 47 فصلیں جن میں 12 بیج اجناس کی فصلوں کے، 28 بیج نقدی فصلوں کے، سات سلین الکلی برادشت کرنے والے پودے اور 76 اقسام کے جنگلات کے پودے، گھاس، پھول اور ادویاتی پودے شامل ہیں۔
بھیجے جانے والے پودوں میں 13 مائیکرو آرگنزم بھی ہیں جن میں زرعی اور صنعتی مائیکرو آرگنزم، کھانے کے قابل فنگئی، الگئی اور کائی شامل ہے۔
سپیس بریڈنگ بیجوں کو خلائی شعاعوں اور مائیکرو گریویٹی کے تجربے پر مشتمل ایک عمل ہے جو بیج میں ممکنہ مفید جینیاتی متغیرات کیلئے کیا جارہا ہے۔ تبدیلی کے نتیجے میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور پودوں کو بیماری اور خوش سالی کا مزاحم بنایا جاسکتا ہے۔
چین سپیس بریڈنگ میں 1980 کی دہائی سے مصروف العمل ہے۔ اس ہی طرح کے تجربات بین الاقوامی سپیس سٹیشن میں بھی کئے جا رہے ہیں۔