پاکستان

ججز کے اختلافی نوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ججز کے اختلافی نوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد عدلیہ چاہتی ہے اختلافی نوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اختلافی نوٹس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہاکہ مضبوط سپریم کورٹ دیکھنا چاہتے ہیں، بینچ بنانے کا اختیار چیف جسٹس کا ہے، تحریک انصاف کا موقف وہی ہے جو عوام کا موقف ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ایسی خاتون کو ترجمان لگایا ہے جو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایسے ترجمان لگانے سے پارٹی کا حشر کیا ہوتا ہے سب کو معلوم ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker