
لاہور(آئی پی ایس) عمران خان جیل بھرو تحریک کی بات کررہا تھا لیکن عدالت کا نام سنتے ہی اس کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔ وہ گھر بیٹھے ریلیف لینے کی کوشش کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو گھر بیٹھے ریلیف لینے کی عادت پڑگئی ہے۔ میڈیکل رپورٹس عدالتوں میں جمع کرانے پر یہ مذاق اڑاتے تھے۔ اب ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ میڈیکل رپورٹ کس سے لکھوائیں۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان پہلے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر گھنٹوں میٹنگ کرتے ہیں۔ عدالت اس کا بھی نوٹس لے۔ یہ نہیں ہوسکتا ہے عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہوں۔ عمران خان کی کوشش تھی کہ عدالتی کارروائی آگے نہ بڑھے۔ اے ٹی سی میں دوسری ضمانت خارج ہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا نعرہ لگایا گیا تھا۔ اب یہ منتیں کررہے ہیں کہ گھر بیٹھے ریلیف مل جائے۔ جیل بھرو تحریک پر عمل درآمد کرنا ہوتا تو اس طرح رویا نہ جاتا۔ عدالتوں کا نام سن کر ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔ عدالتوں کا نام سن کر یہ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں۔ یہ محسن کش انسان ہیں یہ پیسوں کے غلام ہیں۔ عمران خان احسان کرنے والے کے پیٹ میں ہی چھرا گھونپتے ہیں۔





