کھیل

ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ  میں  پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جارہی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 0-2 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے نور زمان اور اصحاب عرفان نے اپنے میچز جیتے، نور زمان نے دانیال بن جعفری جبکہ اصحاب نے شمیل ہیزاد کو شکست دی۔

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے کل ہوگا۔ بھارت نے سیمی فائنل میں کوریا کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker