کھیل

ملتان کے اعلی ججز کیلئے پی ایس ایل کے وی آئی پی پاسز مانگے جانے کا انکشاف

ملتان :ملتان کے اعلی ججز کیلئے پی ایس ایل کے وی آئی پی پاسز مانگے جانے کا انکشاف۔ سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، ملتان بینچ نے منیجر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو خط لکھا کہ ججز اور ان کے اہل خانہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز دیکھنا چاہتے ہیں، افتتاحی تقریب کیلئے چیئرمین باکس مختص کیا جائے۔

منیجر ملتان اسٹیڈیم کو لکھے خط میں کہا گیا کہ مزید 30 وی آئی پی پاسز بھی دیے جائیں، اس کے علاوہ ملتان میں ہر میچ کے 25 وی آئی پی پاسز کا علیحدہ بندوبست کیا جائے، خط کے ذریعے گاڑیوں کے خصوصی پارکنگ اسٹیکرز بھی مانگے گئے۔لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بینچ کی جانب سے لکھا گیا یہ خط کچھ دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار نے پاسز مانگنے کا خط واپس لیکر دوسرا خط لکھ دیا۔ منیجر ملتان اسٹیڈیم کو لکھے گئے دوسرے خط میں سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار نے لکھا کہ حکامِ بالا کے احکامات پر پاسز مانگنے کا خط واپس لیا جاتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker