
پی ایس ایل 8 کے ترانے کو گانے کے لئے گلوکار کے نام کا اعلان ہوگیا ، پسوری سے مقبول ہونے والے شے گل اس مرتبہ کا پی ایس ایل ترانہ گائیں گی۔
بلا آخر ہوگیا اعلان کہ کونسا سا گلوکار اس مرتبہ پی ایس ایل کے آفیشل گانے کو گائے گا؟؟ اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاونٹ پر اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ شے گل ہی وہ نام ہیں جس کی آواز میں پی ایس ایل 8 کے ترانے کو کرکٹ فینز سن سکیں گے۔
اس سے پہلے خبریں تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے پی ایس ایل 8 کے آفیشنل گانے کے لئے علی سیٹھی کا نام لیا ہے۔ تاہم نجم سیٹھی کے پی سی بی کے چیئرمین میجمنٹ کمیٹی بننے کے بعد ان کا ماننا ہے کہ ان کا بیٹا پی ایس ایل 8 کے لئے گانا گائے ۔ یہ مفادات کا ٹکراؤ ہوگا اسی لئے جب میں پی سی بی میں نہیں ہونگا تو علی سیٹھی پی ایس ایل کے لئے گانا گا سکتے ہیں۔
پی ایس ایل 8 کے گانے کے لئے بہت سے لوگوں کی بہت سی قیاس آرائیاں ہیں، کوئی علی ظفر کا نام لے رہا ہے ، تو فارس شفیع کا ، شے گل کا نام بھی سننے میں آیا تھا۔ اب تمام تر قیاس آرائیاں ختم ہوئیں۔
پی ایس ایل 7 سیزن کے لئے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گانا گایا ۔
پی ایس ایل 6 کا گانا نصیبو لعل اور آئمہ بیگ نے گانا گایا۔
علی ظفر نے 3 مرتبہ پی ایس ایل 1،2 اور 3 کا آفیشل ترانہ گیا۔





