پاکستان

اسحاق ڈار سے متعلق بیان ،محمد زبیر ’’یوٹرن‘‘ لے گئے

کراچی(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہماری جماعت اسحاق ڈار کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ اسحاق ڈار نے اپنے حساب سے کوشش کی کہ پاکستان کے عوام پر بوجھ نہ پڑے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اس وجہ سے اسحاق ڈار نے دوسرے سورسز سے فارن ایکسچینج لانے کی کوشش کی۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker