پاکستان

وفاقی حکومت کی وجہ سے گلگت بلتستان میں گندم کے بحران کا انکشاف

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت کی وجہ سے گلگت بلتستان میں گندم کے بحران کا انکشاف، جی بی میں شہریوں کی گندم بحران اور آٹے کی قلت پرشدید احتجاج، بھارتی میڈیا گندم بحران کی وجہ سے شہریوں کی حکومت پر تنقید کو جواز بنا بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے لگا، وفاقی حکومت کی طرف سے جی بی کیلئے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کا اقدام عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت گلگت کیلئے گندم کے مختص کوٹے کی بروقت ریلیز میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں گندم کے شدید بحران نے سر اٹھا لیا ہے،دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے کوٹے کے مطابق گندم کی ریلیز پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،شہری گلگت کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے گندم کی ریلیز نہ ہونے پر احتجاج کو بھارت بھی ہوا دے رہا ہے،اس حوالے سے گزشتہ چند روز سے بھارتی میڈیا میں گلگت کو گندم کی ریلیز میں تاخیر کا معاملہ زیر بحث ہے،جس سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker