اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پنجاب کی سیاسی صورتحال :وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

لاہور(آئی پی ایس)وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب کے نگران سیٹ اپ اورامیدواروں کو ٹکٹوں دینے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ آٹھ روز سے لاہور میں قیام پذیر ہیں، اور انہوں نے اب موجودہ موجودہ سیاسی صورتحال پرمشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز بھی شرکت کریں گے، جب کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ پنجاب کے نگران سیٹ اپ اورامیدواروں کو ٹکٹوں دینے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker