اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نگران وزیراعلیٰ کی تقرری میں بڑی پیشرفت ،(ن)لیگ اور پی ٹی آئی کا پہلا رابطہ

لاہور(آئی پی ایس) نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کے درمیان پہلا رابطہ ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ آج شام تک لاہور پہنچ جاؤں گا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ اگر آج جلدی لاہور پہنچ گیا تو آج ہی ورنہ کل صبح تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی سے مذاکرات ہوں گے۔

ادھر تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین بدستور پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے رکن راجہ بشارت نے ملک احمد خان سے رابطے کی تصدیق کی ہے۔

راجہ بشارت نے بتایا کہ ملک احمد خان نے آج لاہور پہنچنے کی اطلاع دی ہے، جب تک ن لیگی کمیٹی سے بات نہ ہو کچھ بھی بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker