
اسلام آباد(آئی پی ایس) پنجاب اور پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا کو عام انتخابات کی تاریخ کے لیے باقاعدہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت 3 ماہ میں عام انتخابات کروانے کا الیکشن کمیشن پابند ہے۔ اس کے لیے تاریخ میں پہلی بار صوبائی عام انتخابات کے لیے گورنر سے خط و کتابت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب اور کے پی کو 3 تاریخیں خط میں تجویز کرے گا اور دونوں صوبوں کے گورنر عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔





