پاکستان

تربیلاغازی :مقامی نمائندوں کی بیٹھک ،ڈی جی کے مفاہمتی احکامات نظر انداز

تربیلا غازی(آئی پی ایس )ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے مفاہمتی احکامات نظر انداز، مقامی نمائندوں کی بیٹھک، لائحہ عمل مرتب ،عوام کو درہیش مسائل کو جلد حل نہ کیا گیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ مشترکہ اعلامیہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کی تحصیل غازی کی جملہ دیہی کونسلوں کے معاملات اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ہیڈکوارٹرز اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر غازی کے مابین اختیارات کے تعین کے باعث قریبا” دو تین ماہ سے التواء کا شکار ہیں، جس میں انٹر نیٹ ڈیوائیسز کی ریچارجنگ، جنیٹرز کی تنخواہ ، دفاتر کے کرائے کے علاوہ دیگر بنیادی اخراجات وغیرہ شامل ہیں جس سے عوام بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اور مقامی نمائندے عوامی غیظ وغضب کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان حالات کا انکشاف تحصیل غازی کی آٹھ یونین کونسلز کی دیہی کونسلوں کے چئرمینوں کی تحصیل غازی میں آٹے کے شدید بحران پر ہونے والے اجلاس میں ہوا جس کا سبب ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے تحصیل سپروائیزر کے اضافی فرائض کی تفویض کےاحکامات بتائے جاتے ہیں۔ اجلاس کی صدارت بزرگ چیئرمین حاجی محمد ایوب نے کی جبکہ تمام یونین کونسلز کی دیہی کونسلز کے چیئرمین اور مجاز نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دونوں اے ڈیز کے مابین گزشتہ ہفتے پشاور میں ایک انتہائی خوشگوار ماحول میں تصفیئہ عمل میں آچکا ہے جس کی رو سے اے ڈی ہیڈکوارٹرز نےبنک اور دیگر جاری کئے جانے والے احکامات واپس لینے پر رضا مندی ظاہر کی تا ہم تا دم تحریر ان کی یقین دہانی تحصیل چیئرمین غازی سے کئے گئے اقرار کے باوجودشرمندہ تعبیر نہ ہو سکی۔ جو کہ تمام چیئرمین صاحبان کیلئے باعث تشویش اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے احامات کی بے توقیری تصور کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف تحصیل غازی میں سرکاری آٹے کی فراہمی اور ترسیل کے متعلق عوامی شکایات کی روشنی میں یہ طے پایا کہ کل پانچ رکنی ٹیم تحصیل چیئرمین کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرے گی جس میں انتیس (29) ویلیج کونسلز میں متعلقہ چیئرمین کی سفارش کردہ پوائنٹس پر آٹے کی فراہمی کے متعلق بات چیت ہو گی۔ اجلاس میں آٹھ یونین کونسلز کے نمائندوں پر مشتمل ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو کہ جملہ معاملات دیکھے گی اور تحصیل غازی کے چیئرمن فورم کیلئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ شرکاء نے مقامی نمائندوں کے ضلعی سیٹ اپ اور لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے ضلعی و صوبائی فورمز میں تحصیل غازی کو یکسر نظر انداز کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ فورمز سے اس ضمن میں فوری رابطہ کیا جائے گا۔ شرکاء اجلاس نے تحصیل غازی میں اختیارات کی جنگ کو عوام کیلئے پریشانی اور ذہنی کوفت کا سبب قرار دیتے ہوئےمسلے کے فوری حل کیلئے مطالبہ کیا اور امید ظاہر کی کہ غازی کے عوام کے وسیع تر مفاد میں تمام متعلقین اپنی ذاتی انا کو پس پشت ڈالتے ہوئے مثبت پیش رفت یقینی بنائیں گے بصورت دیگر وی سیز اور این سیز چیئرمین راست اقدام اٹھانے پہ مجبور ھوں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker