
جدہ – سعودی عرب میں پاکستان بزنس کمیونٹی کے چیرمین چوھدری محمد افضل جٹ نامور سنئیر صحافی محمد خالد نواز چیمہ ۔ممتا، کاروباری شخصیت منیر سندھو نے ممبران صوبائی اسمبلی حاجی وقار احمد چیمہ اور توفیق احمد سے مکہ مکرمہ ملاقات کی ہے جس میں ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور پاکستانیوں کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور جس طرح سے سعودی قیادت حرمین شریفین کی توسیعی کو جاری رکھے ہوئے ہے اور زائرین کو عمدہ سہولیات فراہم کر رہی ہے اس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اسکے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی حاجی وقار احمد چیمہ اور توفیق احمد بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ شروع دم سے ہی ناکام ہوچکا ہے اور سائفر سے لیکر موجودہ حکومت اور پاکستان آرمی کو بدنام کرنے کا ہر ہتھکنڈا عوام کے سامنے ہے پاکستانی عوام عمران خان کے اصل چہرے سے واقف ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوچکا ہے اور جی ٹی روڈ پر واقعہ تمام شہروں کی عوام نے عمران خان کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے نجی چینل کی خاتون رپورٹر عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوئی مگر عمران خان ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی انا اور اقتدار کے حصول کے لئے انتشار پر مبنی لانگ مارچ کر رہے ہیں جس سے ملک کا نقصان ہوگا مگر مسلم لیگ ن وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو بہتری کی جانب لیکر گامزن ہے





