پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج :آنسو گیس کے شیل و دیگر سامان پہنچا دیا گیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا ،آنسو گیس کے شیل الیکشن کمیشن کے باہر پہنچ گئے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے قبل ازیں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے دوران کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل اور پولیس اہلکاروں کیلئے گیس ماسک دفتر کے باہر پہنچائیں ۔

 

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لکھا کہ جب حکومت کی عوام میں جڑیں نہ ہوں اور وہ بیرونی مداخلت کی پیداوار ہو تو ایسے ہی خوفزدہ نظر آتی ہے جیسی یہ امپورٹد حکومت ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ ہم نے کل ہی انتطامیہ کو اطلاع دے دی تھی، الیکشن کمیشن کے دفتر صرف عوام کے منتخب نمائندے جائیں گے۔اسد عمر کا مزید کہانا تھا کہ انہوں نے عوام کے خوف سے پورا علاقہ کنٹینر سے بھر دیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker