اہم خبریںپاکستان

قومی احتساب بیورو کادوبئی ایکسپو اخراجات کی تحقیقات کا فیصلہ

پشاور(آئی پی ایس )قومی احتساب بیورو کادوبئی ایکسپو اخراجات کی تحقیقات کا فیصلہ،کلچرل اینڈ ٹورزام اتھارٹی نے دوبئی ایکسپو پر 490ملین روپے سے زائد اخراجات کیئے ۔ذرائع کے مطابق ایکسپو کیلئے مختلف اشیا کی خریداری اتھارٹی میں تعینات افسران کے رشتہ دار کے نام فرم کو دی گئی ،اتھارٹی نے ایکسپو میں کلچرل ایکٹیوٹی کا ٹھیکہ نان رجسٹرڈ فرم کو دیا ،فرم نے ایکسپو میں خیبر پختونخوا کے کلچرل شو کیلئے پنجاب سے نان پشتون فنکاروں پر ہزاروں ڈالر اڑا دیئے ہیں، دوبئی ایکسپو کے لئے مختلف اشیا کی خریداری من پسند فرم کو دیئے گئے ، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے افسران و اہلکار ایک ماہ تک دبئی میں سرکاری خرچے پر مزے لیتے رہے ، اتھارٹی افسران کو ایڈوانس میں لاکھوں روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں دیے گئے، ، اتھارٹی کیافسران اپنے رشتے داروں سمیت دوست احباب کو بھی دوبئی کے دورے کروائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker