اہم خبریںپاکستان

شہباز حکومت کیلئے بڑی مشکل ، اہم اتحادی کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلی سینیٹر حافظ عبدالکریم نے حکومت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم معاون خصوصی سینیٹر حافظ عبدالکریم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت بہتریہی ہے کہ حکومت چھوڑدیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں اسوقت حکومت لینی ہی نہیں چاہیے تھی ، کسی اور کا پھیلایا ہوا گند ہم کیوں صاف کریں، جو اس گند کولائے وہی اب اسے صاف بھی کریں۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ گندکی سزا عوام بھگت رہی ہے اور سارا الزام مخلوط حکومت پرہے، حکومت کرنی ہے تو آئی ایم ایف کے عوام پر بوجھ ڈالنے والی شرائط نہ مانیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دیں اور نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑکرسیاست کریں،اتحادیوں کا اعلامیہ تو مشترکہ تھا مگر اکثریتی رائے یہی تھی جومیری ہے۔پنجاب میں شکست کے حوالے سے معاون خصوصی نے مزید کہا ضمنی الیکشن میں شکست خلاف توقع اور چونکا دینے والی تھی، پنجاب تو ن کاگڑھ سمجھاجاتاہے، لاہور میں تو جس کو نون کی ٹکٹ ملے وہ جیتتا تھا۔

عبدالکریم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کینتائج کا معیشت پرمنفی اثرپڑا، پی ٹی آئی کی جیت سے ڈالراوپرگیا اور اسٹاک مارکیٹ نیچے آئی۔پی ڈی ایم رہنما نے کہا کہ سیاسی نتائج اورعدالتی فیصلوں سے ملکی عدم استحکام آتاہے، یہ کونسی سائنس ہے،منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہونا اور ڈی سیٹ بھی کردیا، ایسے واٹس ایپ اور بند کمروں والے فیصلوں سے عدم استحکام آتا ہے۔ناظم اعلی جمعیت اہلحدیث نے واضح کہا کہ جمعیت اہلحدیث ن لیگ کا حصہ نہیں ،ہماری الگ شناخت ہے، ن لیگ سے الحاق ہے مگربعض فیصلوں میں اختلاف بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker