اہم خبریںپاکستان

پامی کے وفد کی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس )پامی کے وفد کی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے ملاقات ہوئی ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پامی کے وفد نے وزیر صحت کو بڑے پیمانے پرپی ایم سی کی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا

پامی کے وفد نے پی ایم سی کی بڑے پیمانے پر ہونے والی بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں پر عبدالقادر پٹیل کو وایٹ پیپر دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایم سی کی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں پر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوا ان کا سد باب کیا جاے گا ،موجودہ حکومت پی ایم سی کی بدعنوانیوں کا قانون کے مطابق جایزہ لے رہی ہے ، ماضی کی حکومت نے ہیلتھ کے اداروں کو مادر پدر آزاد کر دیا تھا، میڈیکل کے شعبے میں بہتری کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker