
اسلام آباد (آئی پی ایس )ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر2022 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سے تقریبا 12 اعشاریہ5 ملین ویڈیوزحذف کر دیں،حذف کی جانے والی12,490,309ویڈیوزکے ساتھ، پاکستان جنوری سے مارچ 2022 کے درمیان، کمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزیوں کے باعث حذف کیں گئیں ویڈیوز کے اعتبار سے دوسرے نمبر رہا جودنیا بھر میں حذف کیں گئیں ویڈیوز کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔کیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کسی بھی ویڈیو کو اس کے دیکھنے جانے سے قبل حذف کرنے کی شرح 96 اعشارئیہ5 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر حذف کیے جانے کی شرح 97.3 فیصدرہی۔ ٹک ٹاک کے ذریعے12,490,309پاکستانی ویڈیوزحذف کیے جانے کی شرح98.5 فیصد رہی۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ روس-یوکرین جنگ کے تناظر میں،ٹک ٹاک میں تحفظ کی ٹیم نے یوکرین جنگ پر توجہ مرکوز رکھی اور 41,191 ویڈیوزحذف کیں جن میں سے 87فیصدویڈیوز نقصان دہ اورغلط معلومات کے خلاف اس کی پالیسیوں کے خلاف تھیں۔*پاکستان، 19 جولائی،2022 مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلیٹ فارم، ٹک ٹاک (TikTok) نے سنہ 2022 کی پہلی سہ ماہی (جنوری- مارچ 2022) کے لیے،اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کمیونٹی کے تحفظ اور پلیٹ فارم پرصلہ رحمی کو فروغ دینے کے لیے اس کے عزم کے بارے میں اپ ڈیٹس بھی شامل ہیں۔یہ رپورٹ محفوظ اور خوشگوار ماحول میں کام کرنے کے ساتھ ایک جوابدہ ادارے کی حیثیت سے اعتماد کے حصول کے لیے جاری عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ان کوششوں میں تبصرے کے شعبے میں حقیقی مشغولیت کو فروغ دینا، تخلیق کاروں کے لیے تحفظ کے حوالے سے یاددہانیاں اور کمیونٹی کے وسیع راہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرنا شامل ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق کسی بھی ویڈیو کو اس کے دیکھنے جانے سے قبل حذف کرنے کی شرح 96.5 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر حذف کیے جانے کی شرح 97.3 فیصد رہی۔ ٹک ٹاک کے ذریعے 12,490,309پاکستانی ویڈیوزحذف کیے جانے کی شرح98.5 فیصد رہی۔
ان اعداد و شمار کے ساتھ، سنہ 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران،پاکستان میں،حذف کی جانے والی ویڈیوز کی تعداد14,044,224 رہی جود نیا بھر میں دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔ امریکہ میں 14,044,224 ویڈیوز حذف کیں گئیں جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے اور اس طرح امریکہ پہلے نمبر پر رہا۔ اس سہ ماہی میں،عالمی سطح پر، ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیں گئیں ویڈیوزمیں سے 102,305,516 ویڈیوز حذف کیں گیں جو کل تعداد کے تقریبا 1.0فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔ان ویڈیوزکو ٹک ٹاک کی مضبوط کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر حذف کیا گیا تھا جسے ایک ایسے تجربے کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو حفاظت، شمولیت اور صداقت کوترجیح دیتا ہے۔رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ روس-یوکرین جنگ کے تناظر میں ،ٹک ٹاک میں تحفظ کی ٹیم نے یوکرین کی جنگ پر توجہ مرکوز رکھی اور ایسی 41,191 ویڈیوز کو حذف کیا جن میں سے 87فیصد نقصان دہ اورغلط معلومات فراہم کرتیں تھیں اور ٹک ٹاک کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتیں تھیں۔
ٹک ٹاک نے روسی ریاست کے زیر کنٹرول 49میڈیا اکانٹس کے مواد کو بھی لیبل کیا۔ رائے عامہ پر اثر انداز ہونے اور استعمال کنندگان کو ان کی شناخت کے بارے میں گمراہ ہونے سے بچانے کے لیے کی جانے والی مربوط کوششوں کے طور پر اس پلیٹ فارم نے عالمی سطح پر 6نیٹ ورکس اور 204 اکانٹس کی نشاندہی کی اور انھیں حذف کر دیا۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ سنہ2022 کی پہلی سہ ماہی میں،ٹک ٹاک کی اشتہاری پالیسیوں اور مرکزی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر حذف کیے گئے اشتہارات کے کل حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ٹک ٹاک پر مواد کے راہنما خطوط اور پالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، اردو میں بھی دستیاب کمیونٹی گائیڈ لائنز کا مطالعہ کریں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ انگریزی اور اردو زبانوں میں یہاں دیکھی جا سکتیں ہیں۔





