اسلام آباد (آئی پی ایس )نیپرا اتھارٹی کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی بندش کا سخت نوٹس۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کے عہدیداران نے نیپرا اتھارٹی کو پلانٹ کی بندش پر بریفنگ دی
ابتدائی معلومات کے مطابق 969میگا واٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ فنی خرابی کی وجہ سے بند ہے،فنی خرابی کا پتا لگانے کے بعد جلد ہی اس کو دور کر لیا جائے گا، نیلم جہلم ہائیدروپاور پلانٹ اتھارٹی کا حکام کو جلد از جلد فنی خرابی کو دور کرنے کی ہدایت، پلانٹ کی بندش سے مہنگے پاور پلانٹس چلانے پڑ رہے ہیں، پلانٹ کی بندش سے صارفین پر روزانہ 35 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑ رہا ہے ۔





