پاکستانٹیکنالوجی

جی ای نے مستقبل میں متعارف کروای جانیوالی تین کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس ) معروف عالمی کاروباری ادارے GE (NYSE:GE) کی جانب سے مستقبل قریب میں علیحدگی کی طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت تشکیل دی جانیوالی تین الگ کمپنیوں کے برانڈ نام متعارف کروا دیے ہیں۔ عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے درجے کی حامل تینوں کمپنیاں ہیلتھ کیر، توانائی اور ایوی ایشن کے میدانوں میں کار فرما ہوں گی۔ عالمی سطح پر صحت عامہ کے شعبے میں GE کیکاروبار کی دیکھ بھال کیلیے تشکیل دیجانیوالی کمپنی کو GE Helthcare کا نام دیا گیا ہے۔ توانای کے شعبے میں GE کے مختلف کاروباری پورٹ فولیوز بشمول رینیوایبل انرجی، پاور، ڈیجیٹل اور انرجی فنانشل سروسز اب مجموعی طور پر نی کمپنی GE Vernova کے نام سے کام کریں گے جبکہ GE کے ایوی ایشن سے وابستہ کاروبار کی دیکھ بھال کے لیے قام کی گی کمپنی کو GE Aerospace کا برانڈ نام دیا گیا ہے۔

تینوں نی کمپنیاں GE کے کاروباری ورثے اور لگ بھگ 20 بلین ڈالر مالیت کے حامل عالمی برانڈ سے مستفید ہو سکیں گی۔مزید برآں، GE کے مطابق علیحدگی کے طے شدہ عمل کی تکمیل کے بعد GE HealthCare کے شیرز کو The Nasdaq Global Select Market پر علامتی نام "GEHC” کے تحت درج کروایا جائے گا۔ Nasdaq پر لسٹنگ GE HealthCare کو ایکسچینج کے پروفائل اور عالمی مارکیٹ میں جدت اور ٹیکنالوجی سے مزین اداروں باالخصوص ہیلتھ کیر سیکٹر سے وابستہ کمپنیوں کے ٹریک ریکارڈز سے بھرپور فائدہ حاصل ہو سکیگا۔ایچ لارنس کلپ جونیر (H. Lawrence Culp Jr)، GE اور GE Aerospace کے چیئرمین اور سی ای او کا کہنا تھا کہ آج GE کے تین آزاد، مخصوص نوعیت کی حامل کمپنیاں بننے کے منصوبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ GE کا ملٹی بلین ڈالر کا حامل عالمی برانڈ ہمیں اپنی آخری منڈیوں میں مسابقتی فائدہ اور مستقبل میں کاروبار کی مزید ترقی اور کامیابی میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ جدت اور سمارٹ کاروباری منصبہ بندی کی بنیادوں پر کھڑے کیے گے یہ برانڈز ایک ایسی دنیا کے تعمیری مشن کو جاری رکھیں گے جو نہ صرف ہمارے صارفین کے لیے کار آمد ثابت ہو بلکہ GE کی جانب سے انکو دی جانیوالی اہمیت اور انکے لیے کی گی کاوشوں کو اجاگر کر سکے۔

عالمی سطح پر صحت عامہ کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کے طبی مسال کی بروقت تشخیص اور علاج کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کے تحت GE سال 2020 میں ٹیکس فری سپن آف کی تکمیل سرانجام دینے اور نی کمپنی GE Healthcare کی تشکیل کا ارادہ رکھتا ہے۔ سو سالہ تاریخ پر کھڑے کیے گے GE Healthcare کا نام اور مونوگرام حفاظت، معیار، اعتماد اور جدت کی پائیدار علامت کے طور پر کام کرے گا۔ GE HealthCare کے نئے برانڈ رنگ کو "کمپیشن پرپل (Compassion Purple)” کانام دیا گیا جو انسانیت اور گرمجوشی کا بہترین عکاس ہوتے ہوے ممتاز حیثیت کا حامل ہو گا۔ کمپنی مریضوں کی دیکھ بھال یقینی بنانے کے لیے چالیس لاکھ سے زیادہ مصنوعات کی تنصیبات اور ایک سال میں میں دو ارب سے زاد مریضوں کے طبی معانے کے لیے سہولیات مہیا کرے گی۔ دوسری جانب اپنے صارفین کے تعاون سے دنیا بھر کی بجلی کا ایکتہای فراہم کرنے والے GE کے توانای پورٹ فولیو کو سپن آف کے بعد GE Vernova کے نام سے متعارف کروایا جاے گا جس کے تحت قابل اعتماد، سستی اور پایدار توانای کی فراہمی یقینی بناے جاے گی۔ نی کمپنی کا نام دو الفاظ Ver اور nova کے امتزاج سے بنایا گیا ہے۔ Ver کا لفظ انگریزی الفاظ "verde” اور "verdant” سے ماخوذ ہے جو زمین کے گرینز اور بلیوز کی جانب اشارہ کرتا ہے جبکہ "nova” لاطینی زبان کے الفاظ "novus” یا "new” سے لیا گیا ہے جو GE Vernova کی جانب سے فراہم کی جانیوالی جدید ترین لور کاربن انرجی کیجانب ایک اشارہ ہے۔ یہی صفات GE Vernova کے نئے برانڈ رنگ سدا بہار (Evergreen) میں بھی جھلکتی ہیں۔ سات ہزار سے زیادہ گیس ٹربائنز اور 400 GW قابل تجدید توانائی کے آلات کے تنصیب شدہ بنیادوں کے ساتھ، GE Vernova کا مونوگرام اپنے صارفین کو معیار، شراکت داری اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کمپنی کے عزم کا پختہ اظہار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker