خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس کی پوسٹوں پر بھرتی کے لئے امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کردیخیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے صوبائی منیجمنٹ سروسز ( پی ایم ایس، بی ایس -17) کی پوسٹوں پر بھرتی کے لئے مقابلے کے امتحان برائے سال 2022 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مقابلے کے امتحان کے پیپرز 15 ستمبر تا یکم اکتوبر 2022 تک جاری رہینگے-اس سلسلے میں امیدواران خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات ، خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا ۔