اہم خبریںپاکستان

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایم ٹی آئی بل منسوخ ہونے کا خیر مقدم

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد نے قومی اسمبلی سے پی ایم سی اور ایم ٹی آئی بلز منسوخ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔پی ایم اے اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر اختر علی بندشہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے پی ایم سی اور ایم ٹی آئی بلز کی منسوخی خوش آئندہے۔پی ایم اے اسلام آباد نے وفاقی وزیر صحت سے ملاقات میںپی ایم سی اور ایم ٹی آئی بلز کی منسوخی کا مطالبہ کیا تھا۔بلز کی منسوخی پر وفاقی وزیر اور دیگر متعلقہ حکام کے شکرگزار ہیں۔ گزشتہ حکومت میںان دوبلز کی منظوری سے میڈیکل شعبہ کو مشکلات کا سامنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کی وجہ سے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، جو بلز کی منسوخی کے بعداب حل ہو جائیں گی۔ ایکٹ کے خاتمے سے ہسپتال کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایم سی قانون کی وجہ سے طلبا اور ڈاکٹرز پریشان تھے ،پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ اور این ایل ای امتحانات میں کرپشن کے وہ موقع پیدا کئے جس کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی میڈیکل شعبے میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے پی ایم اے اسلام آباد اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker