
پشاور (آئی پی ایس)خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کے دوران جنگلات میںآگ لگنے کے واقعات میں پراسرار طور پر اضافہ،گزشتہ ایک ماہ میں سینکڑوں واقعات سامنے آ گئے،یکم مئی سے جون کے پہلے ہفتے تک صوبے کے جنگلات میں آگ لگنے کے 402 واقعات رپورٹ ہوئے،مئی میں 313 اور جون میں 89 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی، محکمہ ریلیف خیبرپختونخوا کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے کے وجوہات کا پتہ لگانے کی تحقیقات جاری ہیں، جنگلات میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ 129واقعات آیبٹ آباد میں رپورٹ ہوئے ،مانسہرہ 55، لکی مروت 29، ڈی آئی خان39 اور سوات میں24مقامات پر جنگلات میں آگ لگی۔





