
لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی ،پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹر ی اطلاعات احمد جواد ن لیگ میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ دیا،احمد جواد نے ہفتہ کو سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال اور بعد ازاں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔





