پاکستانٹاپ سٹوری

بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق، وزیر خارجہ کی شدید مذمت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، ایسے حملے بے گناہ انسانی جانوں اور بحری سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے متعلقہ سعودی حکام اور یمن حکومت سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو میتوں کی وطن واپسی اور زخمی شہری کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حملے سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کیلئے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی اپنے بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کا حملہ افسوسناک ہے، حملے سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے، حکومت پاکستان صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی پانیوں میں آزادانہ جہاز رانی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان سعودی قیادت میں بحری سلامتی کے حوالے سے قائم اتحاد کا حصہ ہے اور بین الاقوامی پانیوں میں محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانےکے لیے ذمہ داریاں ادا کرنے کو تیار ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker