
بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ نے ہوانگ یان جزیرے کے علاقائی پانیوں اور گرد و نواح کے سمندری علاقے میں قانون کے نفاذ کے لیے گشت کیا۔ نومبر کے آغاز سے چائنا کوسٹ گارڈ نے ہوانگ یان جزیرے کے علاقائی پانیوں اور اس کے گرد و نواح میں قانون کے نفاذ کے لیے گشت مزید بڑھا دیا ہے، غیر قانونی طور پر دخل اندازی کرنے والے بحری جہازوں سے قانون و ضوابط کے مطابق نمٹا جا رہا ہے، متعلقہ سمندری علاقوں پر نگرانی اور کنٹرول مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے اور قومی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے مضبوط تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔





