
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں یورپی کمیشن کی جانب سے ہائبرڈ گاڑیوں کے حفاظتی اقدامات کے ابتدائی فیصلے کے اجراء کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین اور یورپی یونین اس سے قبل”ضوابط کی پاسداری، عدم امتیاز اور حقائق کے احترام” جیسے تین اصولوں پر ہائبرڈ گاڑیوں کی تجارت کے انتظام تک پہنچے تھے ۔ ترجمان نے اس امید کا ظہار کیا کہ یورپی یونین فریقین کے اتفاق رائے کی حقیقی معنوں میں پابندی کرے گی اور کہا کہ چین، چینی صنعتوں کے جائز حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ جاری رکھے گا ۔





