
بیجنگ : انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن سینٹر انڈیکس 2026 (GIHI2026) باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔ سان فرانسسکو-سان ہوزے نے اپنا پہلا مقام برقرار رکھا، جبکہ بیجنگ پہلی بار عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ یہ انڈیکس چھینگ حوا یونیورسٹی میں تحقیقی مرکز برائے صنعتی ترقی اور ماحولیاتی انتظام اوراور نیچر ریسرچ انٹیلی جنس نے مشترکہ طور پر تیار کیا۔ 2020 سے یہ انڈیکس عالمی جدت طرازی کی ترقی کے تازہ ترین رجحانات کی نگرانی رہا ہے اوراسے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عوامی پالیسی سازوں اور اختراعی ماہرین میں وسیع پذیرائی ملی ہے۔ اس سال، چین کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدت طرازی کے مراکز کے شہروں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کل 19 چینی شہر گلوبل ٹاپ 100 میں داخل ہوئے، جو کہ امریکہ کے 24 شہروں کے بعد کسی ملک کے شہروں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔




