پاکستان

عثمان شوکت کی بطور چیف کوآرڈینیٹر برائے مشیر وزیراعظم صنعت و پیداوار تقرری خوش آئند ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے عثمان شوکت کی بطور چیف کوآرڈینیٹر برائے مشیر وزیراعظم صنعت و پیداوار تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملکی صنعت و پیداوار کے شعبے کے لیے مثبت اور خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ عثمان شوکت صنعتکاروں اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطے کا کردار ادا کریں گے، جبکہ ان کا کاروباری تجربہ صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صنعت و پیداوار کے شعبے کی ترقی کے لیے حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط رابطہ اور باہمی تعاون ضروری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عثمان شوکت پر اعتماد کا اظہار قابلِ تحسین ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے عثمان شوکت کی تقرری پر وزیراعظم شہباز شریف اور مشیر صنعت و پیداوار ہارون اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور صنعتکاروں کے درمیان اشتراک سے صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی صنعت اور کاروباری شعبے کی ترقی کے لیے حکومت سے مکمل تعاون جاری رکھے گی اور صنعتی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker