
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت” باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوگئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے عالمی ابلاغی امور میلیسا فلیمنگ نےبالترتیب بیجنگ اور نیویارک میں الگ الگ اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس سے چین کے مرکزی میڈیا ادارے اور اقوام متحدہ کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت ہوئی۔مفاہمتی یادداشت کے تحت چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کریں گے۔ اس تعاون میں بین الاقوامی ابلاغ، اعلیٰ سطح کے باہمی دوروں، عوامی معلومات کی فراہمی اور میڈیا وسائل کے عالمی سطح پر توسیع جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یہ چائنا میڈیا گروپ اور اقوام متحدہ کے درمیان طے پانے والی پہلی جامع اسٹریٹجک تعاون کی دستاویز ہے۔




