بین الاقوامی

چائنا میڈیا گروپ کے مختلف پلیٹ فارمز پر دستاویزی فلم "چمکتا دمکتا اپیک سفر” کی نشریات

بیجنگ :ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اپیک)کا 33واں غیر رسمی سربراہی اجلاس 18سے 19 نومبر تک شین زین میں منعقد ہوگا۔ یہ تیسرا موقع ہے کہ چین اپیک کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس اہم موقع پر دستاویزی فلم "چمکتا دمکتا اپیک سفر” 10 نومبر کی شام 7 بج کر 27 منٹ پر چائنا میڈیا گروپ کے متعدد پلیٹ فارمز سے نشر کیا جائے گا۔اس پروگرام کی ٹیم نے چین سے سفر کا آغاز کرتے ہوئے بحرالکاہل کے دونوں جانب سفر کیا اور اپیک کی 21 رکن معیشتوں میں جا کر چین اور اپیک کی مختلف معیشتوں کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے نتائج کو مختلف پہلوؤں سے پیش کیا۔ پروگرام میں جاندار مناظر کے ذریعے اپیک کے باعث پیدا ہونے والے کھلے پن، جامعیت، جدت پر مبنی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو اجاگر کیا گیا ہے۔پروگرام میں روزمرہ زندگی کے مختلف مناظر کے ذریعے "سپلائی چین میں ہم آہنگی، باہمی رابطہ، توانائی کی منتقلی اور پائیدار ترقی” جیسے تصورات کو جیتی جاگتی کہانیوں میں ڈھالا گیا ہے، جس سے 21 رکن معیشتوں میں موجود بھرپور ترقیاتی توانائی نمایاں طور پر سامنے آتی ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker