بین الاقوامیٹاپ سٹوری

خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

کویت (آئی پی ایس) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے دفاع نے کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوائی نے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ فوجی کمانڈ کے لیے مناسب فوجی دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئے کمانڈ سینٹر سے مشترکہ فوجی صلاحیت اور دفاعی تیاری بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جی سی سی ممالک کی مسلح افواج خطے کے دفاع کی مشترکہ ذمہ دار ہیں جبکہ رکن ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

جی سی سی سیکرٹری جنرل نے ایرانی حملوں کے خلاف خلیجی ممالک کے فوجی تعاون اور رابطہ کاری کو سراہا اور شہری علاقوں اور اہم تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور عمان شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker