بین الاقوامیٹاپ سٹوری

ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں جارج بش نہیں ہوں، ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جوہری خطرے کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمیں مل کر تعاون کرنا ہوگا، میں جارج بش نہیں ہوں، ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران کو اس لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے رہے کہ اگر ایران نیوکلیئر پاور بن گیا تو وہ اسے استعمال کرے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے ہمارے پاس 4 ہزار نیوکلیئرہتھیارہیں اور روس دوسرے نمبرپرہے، چین کے پاس اس وقت 600 نیوکلیئرہتھیار ہیں مگر اگلے 10 سال میں ہمارے جتنے ہو سکتے ہیں، ابھی چین جوہری ہتھیاروں کے معاملے میں ہم سے بہت پیچھے ہے، میرے پہلے دور میں نیوکلیئرہتھیاروں کو اپ گریڈ کیا گیا اور نئے بنائےگئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے بطور صدر یہ بہت مشکل ہے کہ کہوں کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کی تعداد آدھی کی جائے یا کہوں کہ نیوکلیئر ہتھیاروں سے جان چھڑا لیتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ آؤٹ آف کنٹرول ہے اور چین نے پہلی بار اس کی مذمت کرنے پر اتفاق کیا ہے، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے پاس جعلی اختیار ہے کہ وہ کسی ملک کے سربراہ کو جاکر گرفتار کرلیں گے، انٹرنیشنل کرمنل کورٹ بغیر کسی وجہ کہ یہ سب کچھ کررہی ہے، میں تجارت کے ذریعے ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker