
بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی میں ایشیا پر مرکوز علاقائی اور ملکی مطالعات کی چوتھی کانفرنس اور جنوبی ایشیا کے سماج اور ثقافت پر پہلی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا موضوع بیانیے اور باہمی روابط: علاقائی و ملکی مطالعات کے لیے ایشیائی نقطۂ نظر” تھا۔
کانفرنس کا مشترکہ اہتمام بیجنگ فارن اسٹڈیز یونیورسٹی کے اسکول آف ایشین اسٹڈیز سمیت متعدد اداروں نے کیا، جس میں ملک بھر سے 80 سے زائد ماہرین اور محققین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران سفارت کاری، سماج اور ادب سمیت مختلف موضوعات پر الگ الگ نشستیں بھی منعقد ہوئیں۔ شرکاء نے جغرافیائی اور تزویراتی امور، جنوبی ایشیا میں علاقائی نظم و نسق، خودمختار علمی نظام کی تشکیل اور جنوبی ایشیائی ادب سمیت متعدد موضوعات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
اس کانفرنس نے چینی خصوصیات کے حامل علاقائی اور ملکی مطالعات کے علمی اور فکری بیانیے کو فروغ دینے، بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے اہم علمی اور فکری معاونت فراہم کی۔





