بین الاقوامی

امریکہ، روس اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی کوششیں

روسی صدارتی معاون یوری اوشاکوف نے کہا کہ روسی صدرولادیمیر پوٹن نے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ روس نومبر میں روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ مذاکرات کا موضوع تنازع کے خاتمے کے بعد روسی یوکرینی سکیورٹی نظام کی تعمیر ہے۔ روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا یہ نیا دور متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں ہو سکتا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 21 تاریخ کو کہا کہ یوکرین جلد از جلد مذاکرات شروع کرنے کی امریکی تجویز کی حمایت کرتا ہے اور تمام فریق نومبر کے اوائل یا اس سے قبل ایک اجلاس منعقد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل اسی روز ، زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کم از کم 75 فیصد سرزمین پر کنٹرول برقرار رکھنے کی بنیاد پر امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع کا خاتمہ کبھی بھی اتنا قریب نہ تھا۔
امریکی صدر کے خصوصی ایلچی وٹکوف نے 20 اور 21 تاریخ کو اوسلو، ناروے اور سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ کیا تاکہ یوکرین، روس اور متعدد یورپی ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کی جا سکے۔ ناروے کے وزیر اعظم یوناس گار اسٹور ےنے وٹکوف کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ ملاقات تعمیری ثابت ہوئی اور اس میں یوکرین کی سلامتی، جنگ کے بعد کی تعمیر نو، سرزمین کے کنٹرول ، پابندیاں اور یورپی سکیورٹی کے نظم و نسق جیسے مسائل کا احاطہ کیا گیا ۔ فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب نے کہا کہ متعلقہ سفارتی عمل "درست راستے پر واپس آ گیا ہے۔”

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker