
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور جبوتی کے وزیر خارجہ عبدلقادر حسین عمرکے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔جمعرات کے روز اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین جبوتی تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے افریقہ کے اہم مسائل کے حل میں تمام فریقوں کی تعمیری شرکت کےلئے چار اصول اور مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے متعدد انیشی ایٹوز پیش کیے ہیں، جس سے ایک بڑی طاقت کے طور پر چین کی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے جبوتی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ عبدالقادر حسین عمر نے کہا کہ جبوتی کا ایک چین کے اصول پر قائم رہنااس کا مستقل موقف ہے، اور ان کا ملک صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ متعدد انیشی ایٹوزاور پائیدار عالمی امن کے فروغ کے لیے چین کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتا ہے۔





