بین الاقوامی

صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، چینی صدر

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلوں کے لیے ایک تہنیتی خط بھیجا۔منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت نئے دور کا سائنسی و تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلیاں تیزی سے ہو رہی ہیں، جس سے عالمی سطح پر ہنر مندی کے فروغ پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ورلڈ سکلز مقابلے صنعتی ضروریات سے قریبی طور پر جڑے ہوئے ہیں اور یہ مختلف ممالک کے ہنر مند افراد کے لیے اپنے ہنر کو نکھارنے اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا ایک مفید پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔شی جن پھنگ نے اپنے خط میں زور دیا کہ چین ان مقابلوں کی میزبانی سے مزید ہنر مندوں ، خاص طور پر نوجوانوں کو ہنر کے ذریعے کامیابی کے راستے پر چلنے کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی فراہم کرے گا۔ چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر عالمی ہنر مندی کی تحریک کو فروغ دینے ، عالمی معاشی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی بہتری میں تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے ۔اڑتالیسویں ورلڈ سکلز مقابلوں کا افتتاح ۲۲ ستمبر کو شنگھائی میں ہوا ہے ۔ مقابلوں کے دوران ورلڈ سکلز کانفرنس اور ورلڈ سکلز ایگزیبیشن بھی منعقد کی جائے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker