
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مستقل کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں "قومی پرچم کو سلام” سرگرمی میں شریک ہانگ کانگ اور مکاؤ کی نوجوان پرچم بردار ٹیموں کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ یادگاری تصویر کھنچوائی۔
ڈنگ شوئے شیانگ نے سب سے پہلے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ان نوجوانوں کی خیروعافیت دریافت کی اور مرکزی حکومت کی جانب سے ان کا پُرجوش خیر مقدم کیا۔نائب چینی وزیر اعظم نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ ہمیشہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے نوجوانوں کی نشوونما کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ اپنی تاریخ کے بہترین ترقیاتی دور سے گزر رہے ہیں، امید ہے کہ طلبہ "ایک ملک، دو نظام” کے مقصد کے معمار بنیں گے ۔
قومی پرچم کو سلام” سرگرمی میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے نوجوان پرچم برداروں کا وفد ۱۸ تا ۲۲ ستمبر تک بیجنگ کے دورے پر تھا ۔





