بین الاقوامی

یمن میں ایک لاکھ 25 ہزار سےزائد افراد بے گھرہوئے، یو این ایچ سی آر

یمن کے مختلف علاقوں میں کشیدہ صورتحال بدستور جاری ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ یمن میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے آرمن یدگاریان نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ صرف ایک یا دو ہفتوں کے دوران یمن میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ مزید ہزاروں افراد نے جبوتی اور دیگر مقامات تک پہنچنے کے لیے آبنائے باب المندب کو عبور کرنے کا خطرہ مول لیا ہے۔ یو این ایچ سی آر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ یمن میں بڑھتی ہوئی ہنگامی انسانی ضروریات سے نمٹنےکے لیے مزید فنڈنگ اور امداد فراہم کی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker