بین الاقوامی

چینی صدر اور آسٹریلوی وزیر اعظم نے باہمی تعلقات کی ترقی کے لیے نئی سٹریٹجک رہنمائی فراہم کی، چینی عہدیدار

بیجنگ :چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں آسٹریلیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر ملٹن ڈک نے بات چیت کی۔پیر کے روز چاؤ لہ جی نے کہا کہ گزشتہ سال چینی صدر شی جن پھنگ اور آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے بیجنگ میں کامیاب ملاقات کی جس سے چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کی ترقی کے لیے نئی سٹریٹجک رہنمائی ملی۔ چین آسٹریلیا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ چاؤ لہ جی نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس دو طرفہ تعاون کے لیے سازگار قانونی دستاویزات کی تشکیل کو فروغ دینے اور کثیر الجہتی میکانزم کے تحت رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے آسٹریلوی ایوان نمائندگان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ ملٹن ڈک نے کہا کہ آسٹریلوی ایوان نمائندگان کے موجودہ دورے میں شریک وفد کے ارکان آسٹریلیا کے مختلف علاقوں اور سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں اور سبھی کو امید ہے کہ آسٹریلیا اور چین کے تعلقات مستحکم انداز میں ترقی کرتے رہیں گے۔ آسٹریلیا ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہے اور آسٹریلوی ایوان نمائندگان چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ رابطے اور تبادلوں کو مضبوط کرنے اور فریقین کے درمیان عملی تعاون کے لیے معاونت فراہم کے لئے تیار ہے تاکہ آسٹریلیا چین تعلقات کی ترقی کو فروغ دیا جائے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker