بین الاقوامی

چین کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ موجودہ اسٹاک کے دور میں داخل ہو گئی

بیجنگ :چین کی وزارت رہائشی مکانات اور شہری و دیہی ترقی کے متعلقہ حکام نے چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ملک کے "15ویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران چین میں رہائشی مکانات اور شہری و دیہی تعمیر کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ چین کی رئیل اسٹیٹ کا سیکٹر موجودہ اسٹاک کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس وقت چین کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سیکنڈ ہینڈ ہاؤسنگ ٹرانزیکشنز کا تناسب 2020 کے مقابلے میں 27 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 46 فیصد تک پہنچ گیا تھا جبکہ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں یہ تناسب مزید بڑھ کر 52 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ 50 فیصد سے زیادہ کا تناسب اس بات کی علامت ہے کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ ، موجودہ اسٹاک کے دور میں داخل ہو چکی ہے۔متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ حکومت 14 شعبوں میں رہائشی مکانات کے معیارکو بہتر بنانے کی کوشش کرےگی۔ ان میں منزل کی معیاری اونچائی کو 2.8 میٹر سے بڑھا کر 3 میٹر کرنا، 4 منزلہ یا اس سے اونچی رہائشی عمارتوں میں ایلیویٹرز کی تنصیب اور بالکونیوں کی حفاظتی ریلنگ کی اونچائی کو کم از کم 1.2 میٹر مقرر کرنا شامل ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker