بین الاقوامیٹاپ سٹوری

یمن کے حوثیوں کی مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون بھیجنے کی کوشش،سعودی فضائی دفاع نے ڈرون تباہ کردیا

یمن کے حوثی باغیوں نے مقدس سرزمین مکہ مکرمہ کی جانب ڈرون فائر کردیا۔
سعودی اتحادی افواج کےمطابق سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کی جانب آنے والے حوثی ڈرون کو تباہ کردیا،ڈرون ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا گیا۔
سعودی اتحاد نےواضح کیا ہےکہ حرمین شریفین کی جانب کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہیں۔
واضح رہےکہ اس سے قبل منگل کی رات کو بھی سعودی عرب کے شہروں جزان،ابہا اور خمیس ​​مشیط میں حملے کے خطرات پر سائرن بج اٹھے تھےتاہم کچھ دیر بعد وارننگ واپس لے لی گئی تھی۔
پیر کے روزحوثی فورسزکی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب چیف امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے کہا ہے کہ مقدس مقامات پر حوثی حملے مذہبی و انسانی اقدار کے منافی ہیں،مقدس مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
امام حرم نےکہا ہےکہ اسلام انسانی جان ۔ مال اورعزت کے تحفظ اورجارحیت کی ممانعت کا درس دیتا ہے ،موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی مزیدمضبوط بنانے کی ضرورت ہے، عوام افواہوں سے خبردار رہیں اورمعلومات صرف مستند ذرائع سےحاصل کریں،عوام کا اتحاد اور قومی یکجہتی خطرات کا مقابلہ کرنےکی بنیادی قوت ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker