بین الاقوامیتازہ ترین

امریکی صدر کی مقبولیت کی شرح ان کے سیاسی کیرئیر کی کم ترین سطح 33 فیصد تک گرگئی

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کے سیاسی کیرئیر کی کم ترین سطح 33 فیصد تک گرگئی۔
رائٹرز سروے کے مطابق آزاد ووٹرز میں سے 36 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹکس کو ووٹ دیں گے جب کہ 22 فیصد کا کہناہے کہ وہ ریپبلکن امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ اور معاشی پالیسیاں ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔

دوسری جانب 71 فیصد امریکی ٹرمپ کی مہنگائی اور روز مرہ اخراجات سے نمٹنے کے طریقۂ کار سے ناخوش ہیں جب کہ نومبر مڈ ٹرم انتخابات سے پہلے ٹرمپ کی گرتی مقبولیت پر ڈیموکریٹس خوش ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker