بین الاقوامی

چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق کا مضبوطی سے دفاع کیا جائےگا، سدرن تھیٹر کمانڈ

پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل زائی شی چن نے کہا ہے کہ 21 سے 25 اگست کے دوران سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحیرہ جنوبی چین میں معمول کے گشت کے لیے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا۔انہوں نے کہا کہ فلپائن بحیرہ جنوبی چین میں مسائل پیدا کرنے کے لیے خطے سے باہر کے ممالک کے ساتھ نام نہاد گشت” کا اہتمام کر رہا ہے، جس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سدرن تھیٹر کمانڈ کے فوجی دستے پختہ عزم کے ساتھ چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا دفاع کریں گے اور علاقائی امن و استحکام کی مضبوطی سے حفاظت کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker